ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سابق رکن اسمبلی محی الدین باوا نے کلڈکا پربھا کر بھٹ سے پوچھا؛ کیا تمہارے طبقے میں سے کوئی بھی گائے کا گوشت نہیں کھاتا ؟

سابق رکن اسمبلی محی الدین باوا نے کلڈکا پربھا کر بھٹ سے پوچھا؛ کیا تمہارے طبقے میں سے کوئی بھی گائے کا گوشت نہیں کھاتا ؟

Sat, 20 Mar 2021 18:32:22    S.O. News Service

منگلورو:20؍مارچ  (ایس اؤ نیوز) ’’کلڈکا پربھاکر بھٹ کیاآپ مندر میں قسم اُٹھائیں گے کہ  تمہارے طبقے والوں میں سے کوئی بھی گائے کا گوشت نہیں کھاتا ہے ‘‘۔سابق رکن اسمبلی محی الدین باوا نے سنگھ پریوار کے کلڈکا پربھا کر بھٹ کو کچھ اس طرح چیلنج کیا۔

محی الدین باوا  نے پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے کہاکہ کینجارو کے گایوں کو آوارہ گھومنے کے لئے چھوڑدیا گیا ہے۔تم  گائے کے نام پر اقتدار پر پائےہو، تو سب سے پہلے گائیوں  کی رہائش کے لئے مناسب انتظام کریں۔ گایوں کی حفاظت کے لئے حکومت اور ارکان اسمبلی کچھ بھی نہیں کررہے ہیں۔اس موقع پر محی الدین باوا نے گایوں کے  عارضی انتظامات کے لئے  اپنی طرف سے 1لاکھ روپئے کا چک دینے کا اعلان کیا اسی طرح  ودھان پریشد کے رکن فاروق باوا نے  ،پریشد فنڈ سے 5لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا۔

محی الدین باوا نے رکن اسمبلی بھرت شٹی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے انتخابی پرچار کے دوران کہا تھا کہ   محی الدین باوا کو ووٹ مت دو ، اگر باوا منتخب ہوئے تو دڈی میں کوئی گائے نہیں بچے گی  ۔ باوا نے کہا کہ اس طرح کی  گمراہ کن باتوں سے بھرت شٹی جی گائے کے نام پر  منتخب ہوئےہیں۔ مگر اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود  حکومت گایوں کی حفاظت کے لئے کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ محی الدین باوا نے بتایا کہ  معاملےکو لےکر میں مسلسل ڈی سی کے رابطے میں ہوں، گائے کے نام پر ذات پات  اور سیاست کرنے کے بجائے گایوں کی حفاظتی اقدامات پر زور دیاجائے۔


Share: